تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پھالیہ :غربت کے شکار والدین نے معذور بیٹے کو زنجیروں میں جکڑدیا

جنگ نیوز -
گجرات…پھالیہ کے نواحی موضع کوٹ پنڈی والا میں غربت اور تنگدستی کے شکار والدین نے24 سالہ معذور بیٹے کو بارہ سال سے زنجیروں میں جکڑ کرکمرے میں بند رکھا ہوا ہے۔ اس کے والدین نے وزیر اعظم گیلانی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انھیں علاج کی سہولت مہیا کی جائے۔پھالیہ سے جیو نیوز کے نمائندے خوشنود احمد کے مطابق عثمان عرف جیمی مقامی اسکول ٹیچر ظفر اقبال اور ہیلتھ ورکر نبیلہ کوثر کا صاحبزادہ ہے1986 میں پیدائش کے ڈیڑھ سال بعد نامعلوم بیماری کے باعث اس کا دایاں حصہ مفلوج ہوگیا لیکن غربت کی وجہ سے اس کا مناسب علاج نہ کرایا جا سکا اور وہ ذہنی طور پر بھی معذور ہوگیا۔ والدین کے مطابق ذہنی طور پر معذور ہونے کی وجہ سے یہ گاؤں کے لوگوں کو مارتا اور تنگ کرتا ہے لہٰذا دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے مجبورا اسے ایک کمرے میں زنجیروں میں جکڑ دیا ہے۔ نیم برہنہ حالت میں دن رات وہیں رہتا ہے۔ کوٹ پنڈی والا وفاقی وزیر خوراک نذر محمد گوندل اورچوہدری پرویز الہی ٰکے سیکرٹری محمد خان بھٹی کے حلقے میں ہے لیکن اس بے بس اور لاچار انسان کی طرف کسی کی توجہ نہیں گئی۔عثمان کی والدہ کا کہنا ہے کہ رات کو بے بس عثمان کی آوازیں اسے رلادیتی ہیں اسے نہ دن کو چین ہے نہ رات کو سکون۔ارباب اختیار انسانیت کے ناتے اس کا علاج کرادیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.