تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جھنگ چنیوٹ روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 3افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
بھوانہ…جھنگ چنیوٹ روڈ پر شدید دھند کے باعث مسافر بس ، ٹریکٹر ٹرالی اور وین تصادم،تین افراد موقع پر جاں بحق،پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حآدثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ گنوں کی ٹرالی روڈ پر الٹی پڑی تھی کہ اسلام سے ملتان جانے والی مسافر بس ٹرالی پر چڑھ گئی۔ جبکہ مسافر بس کے پیچھے آنے والی ایک اور مزدہ وین اس حادثہ کا شکار ہوئی۔ حادثے میں دوسگے بھائیوں سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عابد، اسلم اور ناصر نامی افراد شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.