5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سوئی میں گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
جنگ نیوز -
ڈیرہ بگٹی…ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی۔ پولیس کے مطابق سوئی گیس فیلڈ سے پلانٹ کو جانے والی آٹھ انچ قطر کی گسی پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے طوطا کالونی میں ٹیکنیکل سینٹر کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا دھماکہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سوئی گیس پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ ضلع ڈیرہ بگٹی میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تحریب کاری کا یہ تیسرا واقعہ ہے سوئی میں گذشتہ روز بھی نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے پانچ گیس کنواں کواڑا دیا تھا۔جس کے بعد لوٹی کے مقام پرگیس پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑا گیا تھا۔