تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئٹہ :گیس کے اخراج کے باعث دھماکا،5افراد جھلس گئے

جنگ نیوز -
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پر گھر میں گیس کے اخراج کے باعث ہونے والے دھماکہ سے دو خواتین سمیت پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رئیسانی روڈ کی شاہ زمان کالونی کے ایک گھر میں گیس کے اخراج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اس دوران ایک خاتون نے تیلی جلا دی جس سے دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود پانچ افراد پائند خاتون،خدیجہ ،حیات ،نعمت اللہ اور نعیم زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا تاہم چار افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.