تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلوچستان میں مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ڈیرہ بگٹی میں سوئی گیس کے پانچ کنوئین اورپائپ لائن دھماکوں سے تباہ کردی گئی۔ پولیس کے مطابق ضلع بولان کے مچھ میں لڑائی جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا ایک شخص جھنڈا خان ہلاک ہوگیا جبکہ خضدار، مستونگ ، تربت اورآواران میں نامعلوم افراد نے ٹرک ،نیٹو آئل ٹینکراورچار سرکاری دفاتر کو آگ لگادی۔ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے پانچ گیس کنواں کواڑا دیا ۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں بھی نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.