5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کرم ایجنسی:شدت پسندوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالوں کی لاشیں برآمد
جنگ نیوز -
پارہ چنار…وسطی کرم ایجنسی کے علاقے زنگی سے شدت پسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چاروں افراد کو شدت پسندوں نے گولیاں مار کر قتل کیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین افراد کی شناخت اسماعیل خان ، یحیٰی خان اور حبیب رحمان شامل ہیں جن کا تعلق کرم ایجنسی کے علاقے پیرقیوم ،ٹینڈو اور غوایاہ غواڑہ سے ہے ۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔