5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلیا، بارشوں سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی،ہزاروں افراد بے گھر
جنگ نیوز -
سڈنی…آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں مسلسل بارشوں نے پہلے سے سیلاب میں ڈوبے علاقوں میں صورتحال کو مزید ابتر کردیا ہے۔آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ میں سینٹ جارج کے علاقے میں بارشوں نے سیلابی صورتحال کو مزید سنگین کردیا ہے۔اس علاقے میں پہلے ہی کئی فٹ پانی موجود تھا اور حالیہ بارشوں نے پانی کی سطح کو مزید بڑھا دیا ہے۔ہزاروں افراد سیلابی ریلے کے باعث مکانات بہہ جانے سے بے گھر ہوگئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں ذرائع آمدورفت اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔