5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات،10افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی…ملک کی مختلف شاہراہوں پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں دس افراد جاں بحق اور چھبیس زخمی ہوگئے۔۔کشمور کے قریب انڈس ہائی وے پر شدید دھند کے باعث مسافر وین اور ٹریکٹر میں تصادم کے باعث چار افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے جنہیں کندھ کوٹ سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چار افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔بھوانہ کے قریب جھنگ چنیوٹ روڈ پر شدید دھند کے باعث مسافر بس ، ٹریکٹر ٹرالی اور وین تصادم کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر ویگن ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ نصیرآباد کے علاقے نوتال کے مقام پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کے حادثات میں تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو کوئٹہ اور سبی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔