تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہریتھک روشن آج اپنی37ویں سالگرہ منارہے ہیں

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ فلم نگری میں نیا ٹرینڈ متعارف کروانے والے ہریتھک روشن آج اپنی37ویں سالگرہ منارہے ہیں۔1974ء میں آج ہی کے دن ایک فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والے ہریتھک پہلی بار 1980ء میں صرف6سال کی عمر میں فلم ”Aasha“سے ایکسٹرا کے طور پر متعارف ہوئے۔اسی سال انہیں ایک دوسری فلم”آپ کے دیوانے“ جبکہ 1986ء میں فلم ”بھگوان دادا“میں چھوٹا سا کردار ادیا کیا۔ دونوں ہی فلموں ان کے والد راکیش روشن مرکزی کردار ادا کررہے تھے۔ ہریتھک نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز2000ء میں فلم ”کہو نا پیارہے“، سے کیا اور اپنی پہلی ہی فلم میں متاثر کن اداکاری پر انہیں نہ صرف بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا بلکہ Best Male Debut کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا ۔اگلے سال وہ جذبات سے بھر پور فلم”کبھی خوشی کبھی غم“ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے جس نے بیرون ملک ریکارڈ بزنس کیا۔فلم ”کوئی مل گیا“میں ایک بار پھر وہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے جس پر انہیں بہترین اداکار اور بیسٹ پرفارمنس کا فلم فیئر Critics ایوارڈ بھی دیا گیا۔2006ء میں فلم ”دھوم2“ میں بہترین پرفارمنس پر تیسری بار بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ جبکہ فلم ”جودھا اکبر“ میں شہنشاہ اکبر کا کردار اداکرنے پر Golden Minbar International Film Festivalپہلا بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے والے ہریتھک روشن کا شمار آج بالی وڈ کے نمایاں اداکاروں میں ہوتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.