تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شدید دھند کے باعث بند لاہور ایئر پورٹ صبح نو بجے کھول دیا گیا

جنگ نیوز -
لاہور…شدید دھند کے باعث رات بھر بند رہنے والالاہور ایئرپورٹ صبح نو بجے کھول دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کاسلسلہ دو دن جاری رہے گا۔ لاہور شیخوپورہ موٹر وے نہیں کھل سکا۔رات بھر شدید دھند کے باعث لاہور پنڈی بھٹیاں اور اسلام آباد پشاور تک موٹر وے بند رہی اور حد نگاہ صفر رہی۔ موٹر وے پولیس نے اسلام آباد اور ٹھوکر نیاز بیگ کو جانیوالی ٹریفک بابو صابو انٹرچینج پر روک دی۔لاہور اور اردگرد کے علاقوں میں بھی صبح دس بجے تک کافی دھند رہی اور حد نگاہ ایک سو سے تین سو کلومیٹر تک رہی۔ لاہور پہنچنے والی ٹرینیں پون سے چار گھنٹے تاخیر سے پہنچیں دس بجے کے بعد شیخوپورہ اور پنڈی بھٹیاں کے درمیان بھی موٹر وے پر ٹریفک کھول دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ آئندہ دو روز میں لاہور، ملتان،سکھر،فیصل آباد، سرگودھا،جہلم اور ساہیوال میں جاری رہے گا۔لاہور میں صبح کے وقت درجہ حرارت5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ صبح دس بجے تک لاہور سے بذریعہ موٹر وے اسلام آباد ٹریفک بند تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.