تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وکی لیکس سے نقصانات کے ازالے کیلئے کئی سال چاہئیں،ہلیری کلنٹن

جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وکی لیکس کے انکشافات سے جونقصان ہوا ہے، اس کا ازالہ کرنے کیلئے کئی سال چاہئیں ۔ہلیری کلنٹن ان دنوں خلیجی ریاستوں کے پانچ روزہ دورے پر ہیں،جن میں سے اکثر وکی لیکس کے ڈسے ہوئے ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ امریکی وزیر کا حالیہ سفر معذرت کرنے کا دورہ ہے۔ جس کا مقصد وکی لیکس کے انکشافات سے متاثر ہونے والے رفیقوں کو دوبارہ سے اپنے تعاون کا یقین دلانا ہے۔ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ محض عہدے کی میعاد تک ہی نہیں ، بلکہ بقیہ زندگی بھی وکی لیکس کے انکشافات کی وضاحت کرتے گزر جائے گی۔ہلیری کلنٹن کا یہ مشرق وسطیٰ کا دوسرا دورہ ہے۔اور امریکی وزیر خارجہ کے مطابق وہ اس دورے میں عرب حکام سے ملاقات میں وکی لیکس کا معاملہ مثبت انداز میں اٹھارہی ہیں تاکہ اس کے نتیجے میں سر اٹھانے والے مسائل کو حل کیا جاسکے۔وکی لیکس نے ایران کے کچھ عرب پڑوسی ممالک کی پول پٹیاں بھی کھولیں ۔ان مراسلوں سے پتہ چلا کہ عرب ملکوں نے اوباما انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی خواہشات پر اس کیخلاف سخت اقدامات اٹھائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.