تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آئس لینڈ: رکن پارلیمنٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی پر امریکی سفیر طلب

جنگ نیوز -
ریکاوک …وکی لیکس کی سابق معاون اور آئس لینڈ کی رکن پارلیمنٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تفصیلات مانگنے پر آئس لینڈ نے امریکی سفیر کی کھنچائی کر نے کیلئے طلب کر لیا ہے ۔ امریکی محکمہ انصاف وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کیخلاف کرمنل کیس دائر کرنے کی کوشش میں دن رات ایک کر رہا ہے ۔اسی کوشش میں سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر سے آئس لینڈ کی رکن پارلیمنٹ برجیٹا کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں ،لیکن آئس لینڈ نے اس بات پر امریکی سفیر کو طلب کر نے کا حکم دیکر جتا دیا کہ آئس لینڈ آزاد ملک ہے ،اس کی ہر بات نہیں مان سکتا ۔امریکی سفیر کو پیغام دیا گیا ہے کہ امریکی حکام آئس لینڈ کی رکن پارلیمنٹ کے ٹوئٹر اکاوٴنٹ کی تفصیلات کیوں مانگ رہے ہیں ۔آئس لینڈ کے وزیر داخلہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ یہ بہت سنگین بات ہے کہ امریکا جیسا غیر ملک آئس لینڈ کے شہری کے بارے میں ذاتی تفصیلات دینے کا مطالبہ کرے اور اس سے زیادہ سنگین معاملہ یہ ہے کہ آزادی اظہار اور شخصی آزادی کو متاثر کیاجائے ۔آئس لینڈ کی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سفیر کو بلایا جائے تاکہ ان سے اس معاملے پر بات کی جائے ۔اس صورت حال پر امریکی سفارتخانے کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.