تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گورنر پنجاب قتل کیس: ملزم ممتاز قادری نے اعترافی بیان قلم بند کرادیا

جنگ نیوز -
راولپنڈی …گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کیس میں گرفتارممتاز قادری نے اعتراف جرم سے متعلق باضابطہ بیان،جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے قلم بند کرا دیا ہے۔اس کاکہناہے کہ اس نے قتل کا ارادہ ، راول پنڈی میں ایک مذہبی جلسہ کے موقع پر کیا ،جس میں بتایاگیاتھاکہ سلمان تاثیرنے توہین رسالت کی ۔ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ ممتاز قادری نے مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈکرائے جانیوالے بیان میں اعتراف کیاہے کہ اسی نے سلمان تاثیرکوقتل کیاہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے اس اعترافی بیان کی روشنی میں دو افراد کی گرفتاری کیلئے وارنٹ کا حصول شروع کردیا ہے ، قاری حنیف اور سید اشتیاق شاہ نامی دونوں افراد کا تعلق اٹک سے ہے اور وہ راولپنڈی میں ایک مدرسہ کا انتظام چلاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.