تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسکرایوارڈ کی تقریب میں ٹام کروز اور کیٹی ہومز کی شر کت مشکوک

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…ہالی وڈ کے نامور ہیرو ٹام کروز اور ان کی اداکار اہلیہ کیٹی ہو مز کی اگلے ماہ ہو نے والے83ویں آسکرایوارڈ کی تقریب میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ ٹام کروز اور کیٹی کی اس انکار کی وجہ آسکرکی تقریب کی میزبان 28سالہ Anne Hathaway ہیں جنھوں نے حال ہی میں ایک امریکی ٹی وی کے کامیڈی شو میں کیٹی کی نقل کر کے کھلے عام ان کا مذاق اڑا یا۔کیٹی کا کہنا ہے کہ سال2008میں جب Anneکی ان کے بوائے فرینڈ Raffaello Follieriسے علیحدگی ہو گئی تھی تو ٹام اور انھوں نے اس مشکل وقت میں Anneکا دوست بن کر ساتھ دیا تھا لیکن Anneنے بدلے میں ان کی دل آزاری کی ۔فی الحال آسکر کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے ٹام اور کیٹی نے کو ئی مثبت جواب نہیں دیا لیکن ان کے حتمی فیصلے کے بارے میں آگاہی عنقریب سامنے آجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.