5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوہاٹ: چوروں کا تالا توڑ آپریشن،دکاندار سراپا احتجاج
جنگ نیوز -
کوہاٹ… کوہاٹ میں چوری کی واردات کے دوران متعدد دوکانوں کو چوروں نے تالے توڑ کر لوٹ لیا ، دکاندار سراپا احتجاج بن گئے ۔کوہاٹ میں گذشتہ رات چوری کی بڑی واردات ہوئی نامعلوم چور وں نے رات کو کوہاٹ کینٹ ، مین بازار ، بنو ں بازار اور میاں خیل بازار میں8 دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر لے گئے ، چوری کی واردات کے بعد دکاندار وں نے پولیس اور انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا ، اور کینٹ میں مین روڈ کو آدھے گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند رکھا ، دکانداروں نے انتظامیہ کو وارننگ دی کہ اگر فوری طور پر چوروں کا سراغ لگا کر نہیں پکڑا گیا تو وہ مکمل ہڑتال کریں گے۔