تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید سردی و دھند چندروز برقرار رہے گی

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام شہروں میں آئندہ چند روز تک شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کے ساتھ شدید دھند کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام شہروں میں سردی کی لہر برقرار رہے گی اور درجہ حرارت دن کے اوقات میں3 سے4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات کو1 یا صفر درجہ حرارت ہونے کا امکان ہے ۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ آج دھند کی حد نظر20 میٹر ہے ۔ دوسری جانب دھند کے باعث ملتان ریلوے اسٹیشن پر تمام ٹرنیوں کو کئی کئی گھنٹے تاخیر کا سامنا ہے جبکہ ملتان ائیر پورٹ پر بھی تمام پروازیں دیر سے پہنچ رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.