تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئٹہ میں شدید سردی، معمولات زندگی متاثر،شہری پریشان

جنگ نیوز -
کوئٹہ …وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے بدستورسردی کی لپیٹ میں ہیں، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اوربلوچستان کے شمالی علاقے سرد ہواؤں کے باعث ابھی تک خشک سردی کی زدمیں ہیں۔آج صبح رکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ میں منفی6،دالبندین منفی1،نوکنڈی5، ژوب0.5، بارکھان3، سبی منفی2.2،قلات منفی10،لسبیلہ6.5، پسنی0.5 ، پنجگور13جیوانی15 گوادر1تربت9.5ڈگری سینٹی گریڈرہا۔ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات،مکران اور ژوب ڈویژن میں موسم انتہائی سرد اور آبرآلود جبکہ سبی اورنصیرآباد ڈویژن میں موسم سرداوردھند آلود رہنے کاامکان ہے۔کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔صبح اورشام کے اوقات میں نلوں اورسڑکوں پرپانی جم جاتاہے جبکہ سوئی گیس پریشرمیں کمی اوربجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث صارفین ذہنی کوفت اورمشکلات کاشکارہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.