5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گیلانی پاور فل وزیراعظم ،اب سب کچھ کرسکتے ہیں،نوازشریف
جنگ نیوز -
رائے ونڈ…مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی پاور فل وزیراعظم ہیں اور اٹھارویں ترمیم کے بعد وہ ،وہ کچھ کرسکتے ہیں جو وہ پہلے نہیں کرسکتے۔ بلیک میلنگ،ہارس ٹریڈنگ کی سیاست پریقین نہیں رکھتا، بینظیر بھٹو اور اکبربگٹی کے قتل کی تحقیقات کی جائیں، حکومت کوالٹی میٹم نہیں دیا،یہ لفظ میری ڈکشنری میں نہیں ہے۔رائے ونڈ میں پارٹی کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کل یاپرسوں تک حکومت کواپنا10نکاتی ایجنڈاپیش کردینگے،جس پر مشاورت کیلئے اسحق ڈار کی سربراہی میں ن لیگ کی چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جس میں سردار مہتاب عباسی، پرویز رشید اور عبدالقادر بلوچ شامل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم سے فون پر گفتگو کی، ان کے ہاں کہنے پرشکریہ اداکیا،ہمارے10پوائنٹ ملک کی خوشحالی کیلئے ہیں،کون سی اپوزیشن ہے جوچل کرحکومت کے پاس جاتی ہے،کوئی ایسا ایجنڈا بتا دیں جس میں ہم نے اپنے لیے کوئی بات کی ہو،ہماراایجنڈاقوم کی ترقی اورخوشحالی کاایجنڈاہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ گورنر پنجاب کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وزیر اعظم نے اس حوالے سے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ نواز شریف نے10نکاتی ایجنڈے کی دوبارہ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے،کرپشن کے الزامات میں ملوث حکومتی عناصر کوفارغکرکے باصلاحیت افرادکاتقررکیاجائے،سیاسی بنیادوں پردیے گئے قرضوں کی معافی واپس لی جائے،عوام کی مشکلات میں کمی اورروزمرہ استعمال اشیاکی قیمتوں پرپالیسی بنائی جائے،این آراوسمیت تمام عدالتی فیصلوں پر عمل کیا جائے، الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکی جائے،سرکاری اخرات میں30فصد کمی اوروزراکی تعداد کم کی جائے،سرکاری اداروں، پی آئی اے،پاکستان اسٹیل،ریلوے ،اوجی ڈی سی ایل،این ایچ اے،سی اے اے ،پیپکو،کے پی ٹی اورسی ڈی اے کی تشکیل نوکی جائے،قومی اداروں میں باصلاحیت افراد پر مشتمل منیجنگ بورڈتشکیل دیے جائیں،ایف بی آرسے ٹیکس چوری ختم کرنے کیلئے موثراقدامات کیے جائیں،حج اسکینڈل،چینی اسکینڈل،آگسٹااسکینڈل کے ملزمان کوکٹہرے میں لایاجائے۔بینک آف پنجاب،این آئی سی ایل کے ملزمان کوکٹہرے میں لایاجائے،آزاداحتساب کمیشن کاقیام عمل میں لایا جائے۔اگران نکات پرعمل ہواتوپاکستان اپنی مشکلات سے باہرنکلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 45دن میں10نکات پرعملدرآمد ہم بھی دیکھیں گے اور عوام بھی،چاررکنی کمیٹی حکومت سے رابطہ کریگی،وزیراعظم کی جانب سے ہاں کرنیکامقصدہے کہ وہ اس پرعمل کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات اچھے نہیں ہیں،ملکی سلامتی اور خودمختاری چیلنج ہورہی ہے، غیر ملکی اخباروں میں لکھاجاتاہے کہ پاکستان دنیاکاخطرناک ملک ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے میثاق جمہوریت پر عمل نہیں کیا،آمروں نے جوملک کی اصلاح کی وہ سب کے سامنے ہے۔