تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے، شہبازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال اگر چہ مخدوش ہے تاہم یہاں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر قسم کے جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں اسٹار فارم سپلائرز کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس میں لائیو سٹاک ، زراعت اور ڈیری فارمنگ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔اس کانفرنس کا اہتمام محکمہ زراعت پنجاب اور میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان نے کیا تھا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان63 سال سے زائد ہوچکے ہیں لیکن پاکستان سے ملائیشیا جیسے اسلامی ملک کو حلال گوشت بر آمد نہیں کیا جاسکا لیکن بھارت جو گاؤ ماتا کومانتا ہے اس نے ملائشیا کو کئی لاکھ ٹن سالانہ گوشت فراہم کرکے کروڑو ں ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا ہے ۔ میاں شہباز شریف کاکہنا تھا کہ دبئی میں گوشت اور ڈیری پراڈکٹ کی فراہمی ساؤتھ امریکا جیسے ممالک سے ہوتی ہے جہاں ڈلیوری پہنچنے میں ایک ہفتہ سے زائد لگتے ہیں جبکہ کراچی سے ڈیڑھ گھنٹہ اورلاہور سے تین گھنٹے میں سپلائی پہنچ سکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.