تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہرا دھنیا حیرت انگیز طبّی فو ائد کابھی حا مل ہے،طبی تحقیق

جنگ نیوز -
لندن … کھا نوں میں عام طو ر پر صرف سجا وٹ کیلئے استعما ل کیے جا نیوالا ہرا دھنیا حیرت انگیز طبّی فو ائد کابھی حا مل ہے ۔طبی و غذا ئی ماہرین کے مطابق ہر ے دھنیے کا استعما ل جسم کے نظام ،بلند فشا رِ خو ن اور ہڈیو ں کے امرا ض میں مبتلا مریضوں کے لیے نہا یت فا ئدہ مند ثا بت ہوسکتاہے ۔ دھنیے کے بیج پا نی میں ابا ل کے پینے سے آرتھر ائٹس کے مرض میں افاقہ ہونے کے علا وہ غذا میں دھنیے کا استعمال خو ن میں چکنائی کی سطح کم کر کے دل کے امرا ض سے بھی محفو ظ رکھتا ہے۔ صر ف یہی نہیں بلکہ ہلد ی میں دھنیے کا جو س ملا کر چہرے پر لگا نے سے چہرے کے داغ دھبو ں اور کیل مہاسوں سے بھی نجا ت حا صل کی جا سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.