5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میں مندی، 100انڈیکس12306پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتہ وار کاروبار کے پہلے روز مندی رہی تاہم انڈیکس نے بارہ ہزار تین سو کی سطح کو برقرار رکھا ۔ پیر کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس12553 پوائنٹس کی سطح پر جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا مگر سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کو ترجیح دیئے جانے کے باعث مارکیٹ اس مثبت رحجان کو برقرار نہ رکھ سکی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس82 پوائنٹس کمی کے بعد12306 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری حجم13 کروڑ54 لاکھ شیئرز رہا سب سے زیادہ کام سلک بینک کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت12 پیسے اضافے کے بعد دو روپے93 پیسے ہوگئی ۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس29 پوائنٹس کمی کے بعد11932 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ رحجان مزید ایک دو دن برقرار رہ سکتا ہے ۔