تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو8نام موصول

جنگ نیوز -
اسلام آاد…الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کی بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو8ارکان کے نام موصول ہوگئے ہیں ، حکومت کی جانب سے چار نام ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق سینیٹ سے پیپلز پارٹی کے اسلام الدین شیخ،اے این پی کے حاجی عدیل،مسلم لیگ ن کے راجا ظفر الحق اور مسلم لیگ ق کے ہارون اختر کے نام پہلے ہی موصول ہو چکے تھے، جبکہ قومی اسمبلی سے مسلم لیگ ن نے خواجہ آصف،تہمینہ دولتانہ،عبدالقادر بلوچ جبکہ مسلم لیگ ق نے امیر مقام کے نام دیئے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.