5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستانی نژاد عمران طاہر ورلڈ کپ کیلئے پروٹیز کے ممکنہ30کھلاڑیوں میں شامل
جنگ نیوز -
کیپ ٹاؤن …پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر کو جنوبی افریقی سلیکٹرز نے ورلڈ کپ کے ممکنہ30کھلاڑیوں میں شامل کرلیا ہے۔عمران طاہر کو بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم میں جگہ دی گئی۔لیگ اسپنرنے ابھی اپنا ون ڈے ڈیبیو تو نہیں کیا لیکن سلیکٹرز نے انہیں ورلڈ کپ کے ابتدائی اسکواڈ میں بھی شامل کرلیا ہے۔عمران طاہر کو بیٹسمین جوناتھن وینڈیار کی جگہ ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے، جنوبی افریقا کرکٹ کے سلیکشن کنوینر اینڈیو ہڈسن نے کہا کہ عمران طاہر کی اسکواڈ میں شمولیت سے بولنگ کا شعبہ مضبوط ہوگا ۔