تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انسان نے ایک لاکھ70ہزار سال قبل کپڑے پہننے شروع کیے، تحقیق

جنگ نیوز -
میامی …انسان کی کپڑے پہننے کی عادت آج کی نہیں بلکہ لاکھوں سال پرانی ہے۔ ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انسان نے ٹھنڈے علاقوں کی جانب ہجرت کرنے سے 70ہزار سال قبل یعنی ایک لاکھ70ہزار برس قبل کپڑے پہننے شروع کردیے تھے۔ یونیورسٹی آف فلوریڈا میں ممالیہ کے ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈ(David Reed)نے جوؤں پر کی جانے والی 5سالہ تحقیق اور کپڑوں سے سروں میں پہلی بار منتقل ہونے والی جوؤں کے ڈی این اے کا مطالعہ کرنے کے بعد کہا ہے یہ جوئیں جتنی اچھی طرح کپڑوں میں رہتی ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سر کی جوئیں اور کپڑوں میں پلنے والی جوؤں کا بغیر کپڑوں کے زندہ رہنا ممکن نہیں ہے۔ تحقیق کے مطابق انسانوں نے جسم سے انسانی بالوں کے خاتمے کے بعد کپڑے پہننے شروع کیے تھے۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جدید انسان نے کپڑے باقاعدہ طور پر Ice Age کا سامنا ہونے پر جسم کو گرم رکھنے کے لیے پہنے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.