5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ن لیگ کے ڈیڈ لائن ختم ہونے میں2سال لگ سکتے ہیں، مہدی شاہ
جنگ نیوز -
قصور . . . . . وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ڈیڈ لائن کے پینتالیس دن ختم ہونے میں دو سال لگ سکتے ہیں۔قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ہی صورت میں مضبوط ہو سکتا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اختلافات بھلا کر اتفاق رائے سے کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیامر ڈیم کی تعمیر سے بجلی کے شارٹ فال میں کمی آئے گی جس کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب اور دوسرے صوبوں کو ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر معمولی آدمی نہیں ہوتا، اس کے اسکواڈ میں ممتاز قادری جیسے اہلکاروں کا شامل ہونا باعث تشویش ہے۔آئندہ دس پندرہ روز میں گورنر کے قتل کے اصل محرکات سامنے آ جائیں گے۔