5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان میں سوائن فلو نہیں ،ایچ ون این ون کی عام قسم ہے ،وزارت صحت
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سوائن فلو نہیں ہے درحقیقت یہ ایچ ون این ون فلو کی عام قسم ہے جو خطرناک نہیں ہے۔وزارت صحت کے ترجمان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان میں پایا جانے والا فلو ایچ ون این ون درحقیقت عام قسم کا فلو ہے اور یہ موسمیاتی ہوتا ہے جو خطرناک نہیں ہوتا۔ترجمان کے مطابق ایچ ون این ون فلو سردی کی شدت کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو علاج سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔