تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سال کی پہلی ڈکیتی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سال کی پہلی ڈکیتی میں ملزمان 6 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور نجی سیکورٹی گارڈز کا اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔ ناظم آباد نمبر ایک دوپہر ساڑھے بارہ بجے کا وقت دو موٹرسائیکلوں پر سوار4 ملزمان اسلحے کے ساتھ نجی بنک میں داخل ہوئے اور سال کی پہلی ڈکیتی کی کامیاب واردات کر کے با آسانی فرار بھی ہوگئے۔ ملزمان نے پہلے نجی بنک کے داخلی دروازے پر موجود نجی سیکورٹی گارڈ سے ٹی ٹی چھینی اور بنک میں داخل ہوئے، کاؤنٹر پر موجود6 لاکھ روپے سے زائد رقم چھینی اور جاتے ہوئے دوسرے نجی سیکورٹی گارڈ سے اس کی ڈبل بیرل رائفل بھی چھین کر با آسانی فرار ہوگئے۔ 2011 کی یہ پہلی بنک ڈکیتی تھی جو کراچی کی انتہائی مصروف سڑک اور گنجان آباد علاقے میں کی گئی، گزشتہ سال ہونے والی 22 بنک ڈکیتیوں میں ملزمان کروڑوں روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے تھے،اس مرتبہ بھی حسب روایت پولیس نے بنک لٹنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.