تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پابندیوں نے ایرانی ایٹمی عزائم کو مشکل میں ڈال دیا ، امریکی وزیر خارجہ

جنگ نیوز -
ابوظہبی . . . . . امریکا کی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ایران کیخلاف عرب ملکوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہیں ۔ ہلیری کلنٹن نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا عزم بھی دُہرایا اور کہا کہ واشنگٹن اس مقصد کے پورا ہونے کیلئے ہر روز تلاش میں لگا رہتا ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ابو ظہبی پہنچیں تو طیارے میں ہی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اسرائیلی فوج کے عہدیدار کے اس تجزیے کو رد کردیا کہ ایران فی الفور ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا تاہم انھوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کیخلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد نہیں کیا ۔ بعد میں ابو ظہبی کی ایک یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ اگرچہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باعث ایران کے ایٹمی عزائم زیادہ مشکل میں پڑ گئے ہیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تہران کو کس طرح اس بات پر قائل کیا جائے کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرکے زیادہ محفوظ اور طاقتور نہیں ہوسکتا ۔ امریکی وزیر خارجہ نے عرب اسرائیل امن عمل کی کوششوں میں ٹانگ اڑانے کا ذمہ دار بھی ایران کو ٹہرایا اور کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران اسرائل اور فلسطین کے درمیان امن کا خواہاں نہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ محفوظ اسرائیلی ریاست کیساتھ ساتھ آزاد فلسطین کے قیام کا عزم بھی دوہرایا اور کہا کہ واشنگٹن ہر روز اس کی فکر میں لگا رہتا ہے ۔ وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ابو ظہبی کے بعد اومان اور قطر بھی جائیں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.