تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

الزامات لگانے والوں کیخلاف دعویٰ دائر کرونگا،عبدالقادر گیلانی

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحب زادے رکن پنجاب اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کا کہنا ہے کہ ان پر کرپشن کے الزامات لگانے والے ثبوت سامنے لائیں ورنہ ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا، پنجاب اسمبلی کے باہر جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے سید عبدالقادر گیلانی نے کہاکہ وہ آخرت میں اللہ کے حضور جواب دہ ہیں، حج کے معاملے میں کرپشن کا بہتان لگانے والے گناہ کے مرتکب ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بغیر ثبوت الزامات لگانے والوں کا سختی سے نوٹس لے، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی نے بغیر ثبوت ان پر کرپشن کے الزام لگائے تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.