تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ممتاز قادری کامجسٹریٹ کے سامنے سلمان تاثیر کے قتل کا اعتراف

جنگ نیوز -
راولپنڈی…گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کر لیا ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی تفتیش مکمل ہونے پر ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ عدالت میں ممتاز قادری کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی ، جس میں اس پرتشددکی تصدیق ہوگئی ہے۔ پانچ روزہ جسمانی ریمانڈکی مدت پوری ہونے سے ایک دن پہلے ہی ملزم کواچانک راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیاگیا، تفتیشی افسرکاکہناتھاکہ ملزم کا اقبالی بیان قلم بند کرا لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار نہیں۔ عدالت میں ملزم کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی ، جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ میں ملزم کے جسم پر زخم کے نشانات کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے ڈرماٹالوجسٹ سے حتمی رائے حاصل کرنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ ممتاز قادری نے اعتراف جرم سے متعلق باضابطہ بیان ، جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے قلم بندکرایا۔ ممتاز قادری کاکہناہے کہ اسی نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کیا ، اور قتل کا ارادہ ، راولپنڈی میں ایک مذہبی جلسے کے موقع پر کیا جس میں کہا گیاتھاکہ سلمان تاثیرنے توہین رسالت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اس اعترافی بیان کی روشنی میں اٹک سے تعلق رکھنے والے دو افراد قاری حنیف اور سید اشتیاق شاہ کی گرفتاری کے لیے وارنٹ کے حصول کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ یہ دونوں راولپنڈی میں ایک مدرسے کا انتظام چلاتے ہیں، مقدمے کی آئندہ سماعت 24جنوری کو ہو گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.