تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسٹریلوی ہائی کمشنر کا دورہ نائن زیرو،ارکان رابطہ کمیٹی سے ملاقات

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان میں متعین آسٹریلیا کے ہائی کمشنر MR TIM GEORGE نے پیرکو اپنے فرسٹ پولیٹیکل سیکریٹری MR JON BONNAR کے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد کا دورہ کیااور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالد یونس ، محترمہ نسرین جلیل ، صوبائی وزراء سردار احمد اور فیصل سبزواری نے مہمان کا نائن زیرو پر استقبال کیا ۔ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے جاری رہی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور بھی زیر بحث آئے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کو گزشتہ دنوں کراچی میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے آگاہ کیا ۔وفد کے ارکان ایم کیو ایم کی جانب سے ملک میں جمہوری عمل کے فرو غ کیلئے ایم کیو ایم کی تمام تر کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے عملی کوشش کررہی ہے ۔وفد نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اس افسوسناک واقعہ پر اپنی دلی افسوس کا اظہار کیا ۔بعدازاں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے وفد کوقائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر پر مبنی پیکٹوریل بائیو گرافی بھی پیش کی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.