5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سی این جی ایسوسی ایشن کا سوئی گیس کمپنی سے تعاون ختم کرنے کااعلان
جنگ نیوز -
لاہور…سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی اور ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو وہ سوئی ناردرن کے ساتھ ہفتہ وار لوڈشیڈنگ کیلئے جاری تعاون ختم کر دیں گے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کی سنٹرل ایگزیکٹوکے اجلاس میں کیاگیا،ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے بتایا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے توپنجاب میں مرحلہ وار ہڑتال کی جائے گی جس میں تمام ٹرانسپورٹرز اور پٹرول پمپس بھی حصہ لیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ منگل11جنوری کو وزیر پٹرولیم نوید قمر سے ہونے والی ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہوگی ۔