تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سال2011 پاک چین دوستی کا سال ہے،صدر زرداری

جنگ نیوز -
کراچی…صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سال 2011 پاک چین دوستی کا سال ہے ہمیں اپنے عمل سے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم کرناہوگا۔یہ بات انھوں نے گورنرہاؤس کراچی میں چینی نوجوانوں کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پرصدرمملکت نے کہاکہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے زیادہ بلند اور شہدسے زیادہ مٹھاس رکھتی ہے،ہم اس دوستی کے ناطے ایک دوسرے کے وسائل سے استفادہ کرکے دنیابدل سکتے ہیں۔صدر زرداری کاکہناتھاکہ پاکستان اورچین کامستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ اس موقع پر صدر نے کہا کہ چین ہمارا قابل اعتماد اور عزیز دوست ہے میں نے صدر بننے کے بعد پہلا دورہ چین کا کیا۔چینی یوتھ ڈیلی گیشن میں شامل نوجوانوں نے شاندار استقبال پر صدرمملکت اور پوری پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے عزم ظاہرکیاکہ چین پاکستان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون ہمیشہ جاری رکھے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.