تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کارکنوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے ،متحدہ

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان ِ قومی اسمبلی نے کراچی اور حیدر آباد میں نامعلوم مسلح دہشت گردو ں کی فائر نگ سے پی آئی بی سیکٹر یونٹ57کے کارکن یارو عباس کی بہیمانہ شہادت اور حیدر آباد زو ن سیکٹر ایچ کے ممبر عاصم عباس پرقاتلانہ حملے کی سخت ترین الفا ظ میں مذمت کی ہے اور اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت شہر کا امن تباہ کرکے قتل و غارت گری کے پے درپے واقعات کا رونما ہو نا ایم کیوایم کیخلاف گھناؤنی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض ملک دشمن قوتیں شیعہ سنی منافرت پھیلا کر ایک دوسرے کو آپس میں لڑوانا چاہتی ہیں اور اس کیلئے ایک بار پھر منظم منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردوں کو ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو بد ترین دہشت گردی کا نشانہ بناکر چن چن کرمارنے کا کھلا لائسنس دے دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پر ُامن جماعت ہے جو مذ ہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے اورایم کیوایم ، الطاف حسین کی تعلیمات کے عین مطابق ملک بھر میں قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے اور جو سازشی عناصر یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ کسی بھی مسلک کی بنیاد پر ایم کیوایم کے کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناکر بیدردی سے شہید کرکے سند ھ بھر میں فرقہ وارانہ فسادت کو ہوا دے سکتے ہیں وہ عاقبت نااندیش ہیں ۔حق پرست ارکان نے صدر آصف علی زرداری ،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر اعلیٰ سندھ سیّد قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑھتی ہوئی ٹارکٹ کلنگ کافی الفور نوٹس لیں ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کرا چی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری اس سلسلے میں مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی جزائر سیکٹر، ذیلی یونٹس بابا جزیرہ ، بھٹ جزیرہ اور صالح آباد میں عوامی رابطہ مہم کا اجتماعات ہوئے جن میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی حنیف شیخ ،کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اسلم بلو چ دیگر اراکین نے شرکت کی ۔اسی طرح ابراہیم حیدری سیکٹر کے ذیلی یونٹس ریڑھی گوٹھ اور الیاس گوٹھ میں عوامی رابطہ مہم کا اجتماع منعقد کیاگیا جسمیں حق پرست رکن سندھ اسمبلی علیم الرحمان ،ایم کیوایم کراچی مضافاتی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی جبکہ ایم کیوایم اولڈ ملیر سیکٹر کے ذیلی یونٹس لاسی گوٹھ اور غریب آباد میں منعقدہ عوامی رابطہ مہم کے اجتماع میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست ارکان اسمبلی نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہداور اس کا مشن و مقصد ملک سے فرسودہ جاگیر دارانہ ،وڈیرانہ نظام ختم کرکے ملک میں انصاف پر مبنی ایسا نظام قائم کرناہے جس میں غریب و متوسط طبقے کے عوام کو انکے بنیادی حقوق حاصل ہوں۔۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کا نظریہ ، فکر و فلسفہ ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور غریب عوام، قائد تحریک الطاف حسین کے فکر وفلسفے سے متاثر ہوکر ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہو رہے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.