تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

توہین رسالت کا قانون غلط ہے نہ ہی عمل درآمد کا طریقہ کار، فضل الرحمان

جنگ نیوز -
کراچی… توہین رسالت کے معاملے میں صرف ایک مسئلہ تھانے میں رپورٹ درج کرنے کے بعد ہی ملزم کو مجرم سمجھنا ہے ۔یہ بات جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں صنعت کاروں سے خطاب میں کہی، انہوں نے کہاکہ نہ ہی توہین رسالت کا قانون غلط ہے اور نہ ہی اس پر عمل درآمد کا طریقہ کار۔ انہوں نے نے نشان دہی کہ کہ اصل مسئلہ تھانے میں کیس دائر کرنے کے بعد ہی عدالتی کارروائی کا انتظار نہیں کیا جاتا، انہوں نے کہا کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 194 کے مطابق توہین رسالت کا غلب الزام لگانے والے کے خلاف عمر قید جبکہ ایک صورت میں سزائے موت مقرر ہے، اسلیے اس قانون کے غلط الزام کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ صنعت کار تو الگ بات ہے وزیر خزانہ آر جی ایس ٹی کے معاملے پر ان تک سے نہیں ملے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.