5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دی سوشل نیٹ ورک نے 4 نیشنل فلم کریٹکس ایوارڈ جیت لیے
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی فلم ”دی سوشل نیٹ ورک“ نے 4فلم کریٹکس ایوارڈ حاصل کرکے آسکر ایوارڈ کے دعویداروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ”فیس بک“ پر بننے والی اس فلم کو امریکا کی نیشنل سوسائٹی آف فلم کریٹکس نے بہترین فلم قرار دیا ہے۔ سوسائٹی کی جانب سے ”دی سوشل نیٹ ورک“ کو بہترین فلم کے علاوہ David Fincher کو بہترین ہدایت کار جبکہ مصنفAaron Sorkin کو اس فلم کیلے بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔اس فلم کا چوتھا ایوارڈبہترین اداکاری پرJesse Eisenberg کو دیا جنہوں نے فیس بک کے بانی Mark Zuckerbergکا کردار نبھا یا تھا۔دی سوشل نیٹ ورک کو آسکر نامزدگیوں کا یقینی حقدار قرار دیا جارہا ہے جس کی نامزدگیوں کا اعلان25جنوری کو ہوگا۔اس کے علاوہ اطالوی اداکارہGiovanna Mezzogiorno کو فلم”Vincere“ میں اطالوی آمر مسولینی کی محبوبہ کاکردار نبھانے پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیاجبکہ غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا ایوارڈ”Carlos“کو ملا۔یہ فلم Jackal کے نام سے پہچانے والے عالمی دہشت گردکی زندگی کے بارے میں ہے جس نے 1975ء میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک (OPEC)کے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں قائم ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تھا۔