تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت کوپیازکی برآمد روکناپنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک ہے،میاں اعجاز

جنگ نیوز -
لاہور…انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی لاہورکے صدر میاں اعجاز نے کہا ہے کہ واہگہ کے ذریعے بھارت کو پیاز کی برآمد روکنا وفاقی حکومت کا پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں اعجازنے کہاکہ پیاز کی وافر پیداوار ہوئی ہے اور آڑھتیوں نے بھارت کو پیاز برآمدکرنے کے کئی سودے کر رکھے ہیں،جس کی وجہ سے ٹرکوں پر بھاری مقدارمیں پیاز واہگہ بارڈر پرگل سڑ رہا ہے،انہوں نے وفاقی حکومت کے فیصلے کو پنجاب سے امتیازی سلوک قرار دیا اورکہا کہ اس فیصلے سے برآمد کنندگان شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ کسانوں کا بھی نقصان ہو گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.