تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جوزف بائیدن افغانستان کے دورے پر اچانک کابل پہنچ گئے

جنگ نیوز -
کابل. . . .. .. . امریکی نائب صدر جوزف بائیدن افغانستان کے دورے پر اچانک کابل پہنچ گئے۔اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر کے دورہ کابل کا مقصد افغانستان میں جاری سیکیورٹی آپریشن کی حکمت عملی کا جائزہ لیناہے،جس کے تحت سیکیورٹی کی ذمے داریاں افغان فورسز کو منتقل کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا جولائی میں شروع ہو گا۔کابل آمد کے فورا بعد جوزف بائیڈن سیدھے امریکی سفارت خانے گئے جہاں انھوں نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور سفیر کارل ایکن بری سے ملاقات کی ۔امریکی نائب صدر منگل کو افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کریں گے۔وہ امریکی فوجیوں سے ملاقات کے علاوہ افغان نیشنل آرمی ٹریننگ سینٹر کا دورہ بھی کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.