5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایری زونا فائرنگ:صدر اوباما کی واقعہ پر ایک منٹ کی خاموشی
جنگ نیوز -
واشنگٹن. .. . .. . .. . امریکاکے صدرباراک اوبامانے ایری زونامیں فائرنگ سے جج سمیت 6افرادکوقتل اورخاتون رکن کانگریس کوزخمی کیے جانے کے واقعہ پرایک منٹ کی خاموشی اختیارکی۔صدراوبامانے امریکابھرمیں عوام سے مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے ایک منٹ خاموشی اختیارکرنے کی اپیل کی تھی اوروہ خود اس موقع پروائٹ ہاوس میں منعقدتقریب میں شریک ہوئے۔ مقتولین کی یادمیں سرکاری عمارتوں پرپرچم چودہ جنوری تک سرنگوں رہیں گے۔ہفتے کوایک شخص نے ایری زونامیں پبلک میٹنگ کے دوران فائرنگ کرکے خاتون رکن کانگریس گیبرئیل گیفرڈکوانتہائی زخمی کردیاتھاجبکہ کمسن اورجج سمیت6افرادہلاک ہوگئے تھے،18زخمیوں میں سے بھی کئی کی حالت نازک ہے۔