5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت:راہول گاندھی کی گاڑی پرسماج وادی پارٹی کے کارکنوں کا حملہ
جنگ نیوز -
اترپردیش. . . .. . . . بھارت کی حکمراں جماعت کانگریس کے سیکریٹری جنرل راہول گاندھی کی گاڑی پرسماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے حملہ کردیاتاہم وہ محفوظ رہے۔ریاست اترپردیش کی جماعت سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے راہول گاندھی کی گاڑی کوالہ آباد میں روکنے اوراس پرسوارہونے کی کوشش کی۔تاہم ان کے محافظوں نے مشتعل افراد کوبازرکھا۔راہول گاندھی یہاں یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کے لیے آئے تھے۔تاہم سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے سیاہ جھنڈے لہرائے اوران کے خلاف نعرے لگائے۔