تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شدید دھند کے باعث پشاور اسلام آباد اور لاہور شیخو پورہ موٹر وے بند

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . .. . . شدید دھند کے باعث پشاور اسلام آباد اور لاہور سے شیخو پورہ تک موٹر وے بند کر دی گئی ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق پشاور اور ملحقہ علاقوں میں دھند کے باعث پشاور سے برہان تک موٹر وے بند کر دی گئی ہے ۔موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے کمی کے بعد موٹر وے عام ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔ پشاور میں دھند کی وجہ سے پشاور ایر پورٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ادھر موٹر وے پولیس نے لاہور اسلام آباد موٹر وے لاہور سے شیخو پورہ تک بند کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے،لاہور ایئرپورٹ سے پروازیں شیڈول کے مطابق آجا رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.