5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سیالکوٹ:کویت جانے والی پی آئی اے کی پروازشدید دھند کے باعث منسوخ
جنگ نیوز -
سیالکوٹ. . .. . . .. . . سیالکوٹ سے کویت جانے والی پی آئی اے کی پروازشدید دھند کے باعث منسوخ کردی گئی ۔ مسافروں نے فلائٹ کے منسوخ ہونے کی اطلاع نہ دیئے جانے پر پی آئی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔پی آئی اے کی منسوخ ہونے والی فلائٹ کے مسافروں نے سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مظاہرہ کیا اور پی آئی اے کے خلاف نعرے لگائے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ فلائٹ منسوخ ہونے کے بارے میں انہیں کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی جبکہ سخت سردی کے باوجود ایئرپورٹ پر مسافروں کو کسی قسم کی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول معلوم کرنے کے لئے جیونیوز کی ٹیم نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر قائم پی آئی اے کے دفتر میں رابطہ کرنے کی کوشش کی تو وہ بند پڑا تھا جبکہ پی آئی اے حکام نے موبائل فون نمبرز بھی بند کیئے ہوئے ہیں۔