تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: نوجوان کے قتل پر تھانوں میں حدود کا تنازع

جنگ نیوز -
جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد تھانوں کی حدود کی معاملہ حل

کراچی. . .. . . .. کراچی کے علاقے بہادر آباد میں نوجوان کے قتل پر دس گھنٹے تک تھانوں میں حدود کا تنازع بنا رہا۔تاہم جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد اعلیٰ حکام حرکت میں آئے اور معاملہ طے پا گیا۔پولیس کے مطابق پیر کی شام بہادر آباد میں کورنگی کے رہائشی 26 سالہ شہاب الدین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد اس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔ جب اسکی اطلاع پولیس کنٹرول کو دی گئی تو بہادر آباد تھانے ، نیو ٹاؤن تھانے اور فیروز آباد تھانے کیے اہلکاروں میں حدود کی جنگ شروع ہو گئی اورتینوں تھانوں کے اہلکار ایک دوسرے پر واردات کے مقام کی حدود کا ملبہ گراتے رہے۔تنازع اس وقت دلچسپ ہوگیا جب تینوں تھانوں کے اہلکاروں نے واردات کا جائے مقام قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ جس پر ایم ایل او ڈاکٹر سلیم نے پولیس کنٹرول پر انٹری کرائی کہ متعلقہ ڈی آئی جی اسپتال پہنچ کر تنازع حل کرائیں۔ جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد اعلی پولیس حکام حرکت میں آئے اور قرعہ فال بہادر آباد تھانے کے نام نکلا۔ دس گھنٹے کے بعد پوسٹ مارٹم کر کے مزید کارروائی کے لئے میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ تھانے کے اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.