5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نظام شمسی کے باہر زمین سے مشابہ سیارے کی دریافت
جنگ نیوز -
کیلیفورنیا. . . . . . .امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے نظام شمسی کے باہر زمین سے مشابہت رکھنے والا سیارہ دریافت کیا ہے۔ناسا کا کہنا ہے کہ Kepler -10b نامی سیارہ نظام شمسی کے باہر پائے جانے والے سیاروں میں سب سے چھوٹا ہے۔ یہ سیارہ سائز میں زمین کے ایک اعشاریہ چار گنا اور وزن میں چار اعشاریہ چھ گنا ہے۔ ناسا کے مطابق سیارے پر دن کے وقت درجہ حرارت تیرہ سو اکہتر درجہ سینٹی گریڈ سے زائد رہتا ہے اس لیے اس پر انسانی حیات کا امکان نہیں ہے۔ اس کے باوجود ماہرین نئے سیارے کی دریافت کو اہم قرار دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس سے سیاروں کے متعلق مزید تحقیق میں مدد ملے گی۔