5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: نیشنل ہائی وے پرآئل ٹینکرالٹ گیا،ٹریفک متاثر
جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . . .. کراچی میں نیشنل ہائی وے پر فرنس آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث بھاری مقدار میں تیل سڑک پر بہہ گیا۔نیشنل ہائی وے پر اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب فرنس آئل سے بھرا ٹینکر تیز رفتاری اور خراب روڈ کے باعث الٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ بھاری مقدار میں فرنس آئل سڑک پر بہنا شروع ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس ، رینجرز، اور امدادی ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ ٹینکر سے تیل کا رساؤ روکنے کی کوششیں شروع کی گئیں۔ تیل کو مکمل طور پر بہنے سے بچا لیا گیا ہے تاہم اسکے با وجود ٹینکر اور سڑک پر پھیلے تیل کو آگ لگنے کا خدشہ موجود ہے۔ حکام کے مطابق ٹینکر میں 40 ہزار لیٹرسے زائد فرنس آئل تھا۔