تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چین میں باکس آفس آمدنی ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ہالی وڈ فلم کی حکمرانی

جنگ نیوز -
بیجنگ…این جی ٹی…چین میں سنیما گھروں کی آمدنی64فیصد اضافے سے بڑھ کر ریکارڈ ڈیڑھ ارب ڈالر یعنی10ارب چینی یو آن تک پہنچ گئی ہے جس میں ہالی وڈ کی بلاک بسٹر تھری ڈی فلم ”Avatar“ سے حاصل آمدنی سب سے نمایاں ہے۔ہدایت کار جیمز کیمرون کی اواتار نے چین کے باکس آفس پر 20کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں سب سے کامیاب چینی فلم ”Aftershock“ نے صرف10 کروڑ ڈالر کمائے۔چین کے قومی فلمی بیورو کا کہنا ہے کہ چینی فلموں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنا ہوگی۔ چینی قومی فلمی بیورو کے مطابق چینی فلموں کی ورائٹی زیادہ ہونی چاہیے کیونکہ ابھی تک زیادہ تر فلموں میں نقالی کی جارہی ہے۔چینی قومی فلم بیورو کا یہ بھی کہنا ہے کہ باکس آفس پر 10 ارب یوآن کی آمدنی ایک عالمی فلمی طاقت کے لیے کم ہے اور اس سے چین کی اقتصادی قوت کی صحیح عکاسی نہیں ہوتی۔ چین کی ڈیڑھ آرب ڈالر کی آمدنی کے مقابلے میںMotion Picture Association of America کے مطابق امریکا میں 2009ء میں باکس آفس پر آمدنی ساڑھے 10ارب ڈالر سے زائد تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال چین میں 300نئے سنیما گھر کھولے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.