5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شمالی بلوچستان بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں
جنگ نیوز -
کوئٹہ…شمالی بلوچستان بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ بعض علاقوں میں مطلع ابرآلود ہو نے کے باعث سرد موسم کی شدت قدرے کم ہو گئی ہے ۔ شمالی بلوچستان کے بالائی پہاڑی علاقوں توبہ کاکڑی، توبہ اچکزئی، کان مہترزئی، زیارت، برشور، کاریزات بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر چکی ہے تاہم چمن اور پشین سمیت بعض دیگر علاقوں میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث شدید سرد موسم کی شدت میں قدرے کمی آ گئی ہے پہلی بار بادل چھائے جانے کے بعد سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بارش کے لئے دعائیں مانگی جا رہی ہے اس سلسلے میں چمن کے مختلف علاقوں میں خیرات تقسیم کئے جا رہے ہے۔