تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈیرہ بگٹی:لوٹی میں گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی

جنگ نیوز -
ڈیرہ بگٹی…ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی۔ پولیس کے مطابق لوٹی گیس فیلڈ سے پلانٹ کو جانے والی آٹھ انچ قطر کی گسی پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا دھماکہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لوٹی گیس پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ڈیرہ بگٹی میں پچھلے دو روز کے دوران گیس پائپ لائن کو اڑنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.