تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ملتان میں سی این جی اسٹیشنز آج بند رہینگے

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی ۔ این ۔ جی اسٹیشنز آج بھی بند رہیں گے ۔ حکومت کی جانب سے پنجاب میں سی ۔ این ۔ جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کئے جانے پر ملتان ریجن میں آج تیسرے روز بھی تمام سی ۔ این ۔ جی اسٹیشنز بند ہیں جس سے خانیوال ، وہاڑی ، مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان اور لودھراں متاثر ہو رہے ہیں حکومت کے اس فیصلے پر نہ صرف عوام بلکہ سی ۔ این ۔ جی اسٹیشنز مالکان بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہیں دوسری جانب ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.