5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور میں دھند کی کمی، موٹر وے پر ٹریفک رواں کر دی گئی
جنگ نیوز -
پشاور…پشاوردھندمیں کمی کے باعث موٹروے پر ٹریفک رواں دواں کردی گئی ہیں۔ موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے گزشتہ روز موٹروے کو چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا تھا تاہم موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ دھند میں کافی حد تک کمی واقعہ ہوئی ہے اس لئے موٹروے کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیاہے محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت کم سے کم تین اور زیادہ سے زیادہ سترہ درجہ سینٹی گریڈ ہے اس طرح ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دھند میں کمی کے باعث ایئرپورٹ پرپروازوں کا شیڈول نارمل ہے اور اب تک چار پروازیں ہوچکی ہیں۔